ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور:کاسرکوڈ کے ایک گھر سے غیر قانونی شراب ضبط

ہوناور:کاسرکوڈ کے ایک گھر سے غیر قانونی شراب ضبط

Tue, 18 Jul 2017 12:11:28    S.O. News Service

ہوناور ،18؍جولائی (ایس او نیوز)ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ میں رمیش جنّا تانڈیل کے مکان ذخیرہ کرکے رکھی گئی غیر قانونی شراب محکمہ آبکاری کے افسران نے ضبط کرلی ہے جس کی مالیت 1لاکھ 60ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گوا سے غیر قانونی طور پر لائی گئی مختلف برانڈس کی یہ شراب750ملی لیٹراور 180ملی لیٹر کی پلاسٹک بوتلوں میں بھری ہوئی تھی۔ شراب کی ضبطی کے ساتھ ملزم کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیاگیا ہے۔چھاپہ ماری کی یہ کارروائی محکمہ آبکاری کے اسسٹنٹ کمشنرکی نگرانی میں سب انسپکٹر شوبھدا سی نائک اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔


Share: